محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کی جان و ایمان کی حفاظت فرمائے‘ اللہ کریم بوسیلہ تاجدار مدینہ ﷺ آپ کو عمر خضر عطا فرمائے اور اللہ کریم تمام ارکان ماہنامہ عبقری کو سلامت رکھے اور دن دگنی رات چگنی ترقیاں عطا فرمائے۔ آمین!میں نے پہلی مرتبہ ماہنامہ عبقری اکتوبر 2012ء کو پڑھا اور گرویدہ ہوگیا‘ محترم اسی رسالے کے اندرمراقبےکا کالم تھا‘ اس کو میں نے اسی دن سے آزمانا شروع کردیا‘ الحمدللہ!نور علی نور ہے‘ہر ماہ مراقبہ کرنے سے میرے بہت سے مسائل حل ہورہے ہیں‘ میرا سب سے بڑا مسئلہ مجھے خونی بواسیر تھی اور ساتھ شوگر تھی جو صرف اس مراقبہ کرنے کی وجہ سے ٹھیک ہوا اور اس کے علاوہ مجھے اس کی بے پناہ برکتیں ملی۔
(فقیر محمد اشتیاق قادری‘آزادکشمیر)