محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی خدمت میں قارئین کیلئے ایک تحفہ پیش کررہا ہوں:۔ ھوالشافی: گردے کا درد جوپتھری کی وجہ سےہورہا ہو‘ آپ دیسی مرغی کے پوٹے لیکر اگر دیسی نہ ملے تو برائلر کے لے لیں ان کے اوپرسے جو زرد رنگ کا چھلکا اترتا ہے اس کو خشک کرلیں اور پیس کر آدھی چمچ صرف تین بارکھائیں اور اوپر سے دودھ اگر گائےکامل جائے تو اچھا ورنہ جو میسر ہو پی لیں۔ گلقند بھی دو چمچ کھالیں۔ انشاء اللہ جوآپریشن کروانے جارہے تھے وہ بھی ٹھیک ہوگئے ہیں اور یہ ایسے اور اتنی جلدی سے اثر کرتا ہے جیسے پین کلر کھالی ہو۔ میں نےایک چیز کا اس میں اضافہ کیا ہے جو کہ اصل نسخہ میں نہیں تھا وہ یہ کہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک اور گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ کر اگر یہ دوائی استعمال کی جائے تو پھر تو جو بھی کھائےگادوبارہ کبھی درد گردہ نہ ہوگا۔(محمد اکبر‘ ہارون آباد)۔