محترم حکیم صاحب السلام علیکم !میرے پاس پوشیدہ امراض میں مبتلا بہنوں کیلئے مجرب نسخہ ہے‘ جس نے مجھے دیا وہ بڑا عالم باعمل حکیم ہے۔ بقول ان کے پچاس سے زیادہ خواتین پر استعمال کیا ہے ۔ مجھے دیا میں نے بھی کئی عورتوں پراستعمال کروایا‘ خود اپنی بیوی پر بھی استعمال کیا الحمدللہ! چند یوم کے استعمال سے رزلٹ آنا شروع ہوجاتی ہے۔
نسخہ درج ذیل ہے:۔
ھوالشافی: کمرکس‘ اسگندھ‘ موچرس ہر ایک چھٹانک چھٹانک‘ کیکرپھلی‘ مازوسبز سپاری کاٹھی دو دو تولہ‘ کشتہ مرجان اصلی‘ کشتہ بیضہ مرغ ایک ایک تولہ‘ چینی پانچ تولہ۔ تمام چیزوں کا سفوف بنا کر بعد میں کشتہ جات ملائیے۔ خوراک: صبح و شام نہارمنہ آدھا چمچ دودھ سے استعمال کریں۔ پرہیز: گرم چیزیں نہ کھائیں‘ استعمال کریں دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (سعیدالرحمٰن‘ بنوں)۔