محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے اپنے بڑوں سے سنا تھااور ضرورت پڑنے پر ایک دوست کو بتایا تو اس نے آزمایا جو سچ ثابت ہوا کہ گردن کو اگر بَل پڑ جائے تو اپنا تکیہ دھوپ میں رکھ دیں‘ بَل تھوڑی ہی دیر میں نکل جائے گا۔
ٹوٹکہ نمبر2: سوتے وقت چارپائی پرکبھی بھی کنگھی رکھ کر نہ سوئیں ورنہ منہ پک جائے گا‘ چاہے آزما کر دیکھ لیں۔( غلام قادر‘ لاہور)۔