بعد نماز تہجد یعنی پہلے تہجد کی نیت سے دو رکعت پڑھ لیں پھر تہجد کے بعد دو رکعت نفل کی نیت کریں اوراس طریقے سے پڑھیں‘ الحمدشریف کے بعد گیارہ دفعہ سورۂ اخلاص پڑھیں‘ رکوع میں جاکر رکوع کی تسبیح کے بعد گیارہ دفعہ سورۂ اخلاص پڑھیں پھر سجدے میں سجدے کی تسبیح کے بعد گیارہ دفعہ سورۂ اخلاص پڑھیں‘ دوسرے سجدے میں بھی تسبیح کے بعد گیارہ بار سورۂ اخلاص پڑھیں۔ دوسری رکعت میں بھی اسی طرح پڑھیں‘ سات دن تک یہ وظیفہ کریں‘ انشاء اللہ مشکل حل ہوجائے گی۔