Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘میری والدہ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس اکثر عورتیں ایسی آتی تھیں جو یہ تو چاہتی ہیں کہ شوہر ان کی ہر بات مانیں پر جب ان کو پڑھنے کیلئے بولیں تو کہتی ہیں کوئی آسان عمل ہو ہم تو ہر روز اتنا پڑھ نہیں سکتیں‘ گھر کے کام اتنے ہوتے ہیں‘ پھر بچوں کو بھی سنبھالنا پڑٹا ہے‘ اس لیے ٹھیک طرح سے پڑھ بھی نہیں سکتیںتو ایسی خواتین کو میری والدہ رحمۃ اللہ علیہ یہ عمل بتاتی تھیں‘ سورۂ بقرہ 101 مرتبہ تنہائی میں پڑھ کر کسی بھی میٹھی چیز پر دم کرکے اپنے خاوند اور گھر والوں کو بھی کھلا دیں‘ سب پیار محبت سے رہیں گے‘ یہ عمل آپ ہر مہینے میںد و مرتبہ کرسکتے ہیں۔ گھر میں نہ کوئی لڑائی جھگڑا ہوگا ‘ سب پیار محبت سے رہیں گے۔

(مسز سید حنا اعظم گیلانی‘ لاہور)