محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں دل کی مریضہ ہوں اور پتے میں بھی پتھری ہے۔ اس کیلئے میں ڈاکٹری ادویات کافی عرصہ سے استعمال کرتی رہی مگر مجھے مستقل آرام نہ آرہا تھا ۔ پھرمجھے کسی نے دل اور پتے کی پتھری کیلئے ایک روحانی علاج بتایا۔ میں نے درج ذیل روحانی عمل آزمائے تو مجھے اب ان دونوں بیماریوں کے حوالے سے کافی سکون ہے۔دل کے امراض کیلئے میں نے جو روحانی علاج کیا وہ درج ذیل ہے:۔
کسی بھی صاف برتن پر سورۂ الم نشرح لکھ کر اس برتن کو آب زم زم سے دھو کر وہ آب زم زم پی لیں‘ اس سے مجھے کافی آرام آگیا ہے اور عمل اب بھی جاری ہے۔
پتے کیلئے بھی میں الم نشرح ہر روز صبح گیارہ مرتبہ پانی پر دم کرکے پیتی ہوں‘ اور شام کو بھی گیارہ مرتبہ الم نشرح پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیتی ہوں اوراس کے بعد رات کو سونے سے پہلے بھی گیارہ دفعہ سورۂ الم نشرح پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیتی ہوں۔ اس عمل کی برکت سے میرے پتے میں اب درد نہیں ہوتا۔ الحمدللہ! عمل جاری ہے ۔
کسی بھی صاف برتن پر سورۂ الم نشرح لکھ کر اس برتن کو آب زم زم سے دھو کر وہ آب زم زم پی لیں۔