Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ابھی صرف کچھ دن پہلے میں نے پہلی دفعہ ماہنامہ عبقری پڑھا‘ پھر کر دلی خوشی ہوئی اور ایک عجیب سا سکون ملا۔ اللہ پاک آپ کو اس کے وسیلے سے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے کہ آپ پریشان اور غموں میں گرے ہوئے لوگوں کی مدد کررہے ہیں اور آج سے میں اس رسالہ کی مستقل قاری ہوں۔ (انشاء اللہ)۔
جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان سے ایک نماز بھی قضا نہ ہو اور شیطان سے دور رہے اور نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے درج ذیل وظیفہ میرا آزمایا ہوا ہے‘ جو پڑھے گا ضرور فیض یاب ہوگا۔ سورۂ ھود کی آیت نمبر 114،115 دن میں تین مرتبہ پڑھیں۔ انشاء اللہ شیطان کبھی آپ کے قریب بھی نہ پھٹکےگا۔ (ع۔ز)۔