Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیوی کو معمول سے زیادہ کھانے پینے سےمعدہ میں گیس ٹربل اور بھوک میں کمی واقع ہوگئی تھی۔ میں نے اسے درج ذیل نسخہ استعمال کرایا‘ کافی فرق محسوس ہوا بلکہ بھوک پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گئی۔ ھوالشافی: سبز پودینہ‘ ادرک یا سونٹھ‘ انار دانہ تینوں اجزاء ہم وزن لے کر خوب باریک پیس لیں‘ تینوں کو ملا کر خشک شیشی میں رکھ لیں۔ روزانہ صبح و شام یا کھانا کھانے کےبعد ایک چمچ ہمراہ پانی استعمال کریں۔یہ نسخہ اگر رمضان میں استعمال کیا جائے تو زبردست رزلٹ ملتے ہیں۔

(حاجی محمدوارث‘ راولپنڈی)