محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی کتاب ’’شوگر کاکامیاب علاج‘‘ کامطالعہ کیا اس میں ایک نادر اور کامیاب نسخہ آپ نے لکھا ہےجو کچھ یوں ہے:۔ ھوالشافی: گوند کیکر‘ کلونجی‘ تمہ خشک‘ تخم سرس تمام سوسوگرام۔ کشتہ مرجان دس گرام‘ سچے موتی کا کشتہ تیس گرام‘ کستوری پانچ گرام‘عنبر پانچ گرام‘کشتہ ابرک سفیددس گرام۔ ان کو کوٹ پیس کر پھکی بنالیں۔مجھےتقریباً بیس بائیس سال سے شوگر ہے‘یہ نسخہ میں نے خود بھی استعمال کیا اور دوسرے کئی مریضوں کو استعمال کیا انہیں بے حد فائدہ ہوا۔
(ڈاکٹر خورشید احمد شیخ‘کراچی)