Search

بدگمانیوں سے بچیں
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول پاکﷺ نے فرمایا کہ اپنے آپ کو بدگمانیوں سے بچائو اس لئے کہ بدگمانی سے جو بات کی جائے وہ سب سے زیادہ جھوٹی ہوتی ہے اور دوسرو ںکے معاملات میں معلومات مت حاصل کرتے پھرو اور ٹوہ میں مت لگو اور نہ آپس میں تکرار کرو اور نہ ایک دوسرے سے بغض رکھو اور نہ ایک دوسرے کی کاٹ میں لگو اور اللہ کے بندے بنو اور آپس میں بھائی بھائی بن کر زندگی گزارو۔ (بخاری مسلم)
دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کردیا تو صحابہؓ اس پر خفا ہونے لگے۔ حضورﷺ نے فرمایا: ’’اس کو چھوڑ دو اور اس کے پیشاب پر پانی کا ایک بڑا ڈول بہادو اور تم سختی کے لیے نہیں بھیجے گئے ہو۔ اس لیے بھیجے گئے ہو کہ آسانی پیدا کرو۔ (بخاری)