تلبینہ کو مٹی کی کٹوری میں پکا کر رات کو رکھ دیں‘ صبح دودھ ڈال کر نیم گرم کرکے دو چمچ السی ڈال کر جوڑوں، کمردرد اور شوگر کیلئے بہت سے لوگوں کو استعمال کروایا۔ ایک جاننے والا جو روزانہ صبح دردوں کا انجکشن لگواتا تھا‘کچھ دن استعمال کرنے کے بعد اب الحمدللہ انجکشن سے نجات مل گئی ۔ مہروں اور کمر درد کے لیے والدہ کو استعمال کروایا‘ تین دن میں تقریباً تیس فیصد فرق پڑگیا۔ کتنے آدمی شوگر والے ایسے ہیں جو روزانہ صبح طاقت اور شوگر کی گولی استعمال کرتے تھے‘ تلبینہ السی کیساتھ دونوں گولیوں کی جگہ کام کررہا ہے یعنی شوگر اور طاقت کی گولی چھوٹ گئی۔ میری بیوی کا ایچ بی لیول سات پوائنٹ تھا چوبیس دن تلبینہ السی کیساتھ استعمال کروایا ایچ بی لیول دس پوائنٹ سے اوپر ہوگیا ہے۔(پوشیدہ،ایبٹ آباد)