Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جولائی 2016 سے میں اور میری فیملی عبقری رسالہ پڑھ رہے ہیں اور اس میں دیئے گئے وظائف سے ہم نے بہت سے فوائد حاصل کیے۔ عبقری رسالہ اور آپ کے درس بارے پہلی بار ہمیں اپنی خالہ سے پتہ چلا تھا۔ میرے ابو پر ایک لاکھ روپے کا قرض تھا جو کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی سے لیا تھا‘ ایک سال میں واپس کرنے کے وعدہ پر قرض لیا مگر صرف چند ماہ بعد ہی چچا نے قرض واپسی کامطالبہ شروع کردیا جس پر ہم سب گھر والے بھی پریشان ہوگئے لیکن ہمیں اللہ سے پوری امید تھی کہ وہ اس پریشانی کو حل کردے گا۔میں نے عبقری رسالہ میں دیا گیا ایک وظیفہ یَاقَہَّارُگیارہ سو بار صبح و شام اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ قرض کی ادائیگی کی نیت سے پڑھنا شروع کردیا‘ پڑھتی رہی الحمدللہ اس اسم کی برکت سے پیسوں کا انتظام ہوگیا ۔ (جویریہ، پشاور)