محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی کو کھانسی زکام بہت زیادہ تھی ایک سیدہ نے یہ ٹوٹکہ مجھے دیا جب بھی گھر میں کسی کو کھانسی زکام ہوتا ہے میں بنا کر دیتی ہوں اللہ کے فضل سے آرام ملتا ہے میری پڑوسن کے شوہر کو بھی کافی کھانسی ہوئی میں نے انہیں بھی بتایا دوسرے دن کہنے لگیں بہت آرام ملا انکے شوہر کے کھانسنے کی آواز میرے گھر صاف سنائی دیتی تھی لیکن اللہ کے فضل سے انہیں فائدہ ہوا ۔ھوالشافی: خشخاش ایک کھانے کا چمچ، سیاہ منقیٰ دو سے چار دانے، دارچینی چھوٹا ٹکڑا، ادرک چھوٹا سا ٹکڑا، ملٹھی کا چھوٹا سا ٹکڑا، ڈیڑھ کپ پانی میں ڈال کر اتنا ابالیں کہ ایک کپ رہ جائے‘ چاہیں تو گُڑ ملائیں ورنہ ایسے ہی گرم گرم پی لیںایک دو بار استعمال سے ہی کافی آرام آجاتا ہے۔(غزالہ پروین، خیر پور میرس)