(شکیل احمد، راولپنڈی)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں 2011 ء سے عبقری کا پڑھنے والا ہوں۔ ماشاء اللہ سے بہت ہی اچھا رسالہ ہے اس میں ہر قسم کے طبی و روحانی مسئلے کا حل مل جاتا ہے۔ میرا اپنا مکان نہیں تھا میں کرائے پر رہتا تھا اور ایک پرائیویٹ سکول میں جاب کرتا تھا۔ اتنی آمدنی نہیں تھی کہ میں اپنا مکان لے سکوں لیکن مکان کے لیے میں تھوڑے تھوڑے پیسے جوڑ رہا تھا لیکن اتنی رقم ہو نہیں پا رہی تھی کہ مکان لے سکوں۔میں نے فون پر آپ سے ملنے کا ٹائم لیا اور ٹائم والے دن راولپنڈی سے لاہور آپ کے کلینک پر آپ سے ملا اور اپنے جسمانی مسائل کے علاوہ سب سے بڑا مسئلہ اپنے گھر کا تھا ۔ جو میں نے آپ سے عرض کیا اورمکان کے لیے دعا کروائی آپ نے دعا کی اور مجھے ایک وظیفہ دیا ’’اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَلِدَیَّ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ‘‘الحمدللہ میں نے یہ وظیفہ پاگلوں کی طرح پڑھا اس وظیفے کی برکت سے اللہ پاک نے جتنے پیسے میں نے جوڑے تھے اتنے کا ہی مکان دلوادیا میں حیران تھا کہ اتنے اچھے علاقے میں اتنا سستا مکان مل کیسے گیایہ سب آپ کی دعائوں اور وظیفہ کا کمال تھا کہ مجھے اپنا مکان مل گیا۔