محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!کسی کو دمہ کی شکایت یا سینہ میں ریشہ ہو اس کے لیے ایک نسخہ بتا رہی ہوں استعمال کرے ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ نسخہ: ایک سیب لیں اس میں جتنی بھی آسانی سے لونگ آسکتی ہے‘ لگا دیں(گھسادیں) اور اسے آٹھ دن کے لیے کسی برتن میں ڈھک کر رکھ دیں۔ آٹھ دن کے بعد نکال لیں اور گندم ایک چھٹانک لیں اور اس کے چوتھائی حصہ میں ایک چھٹانک بکری کا تازہ دودھ لیں ۔ لونگ سمیت سیب ، دودھ اور گندم تینوں چیزوں کو اکٹھا کرلیں اور مٹی کی کونڈی میں باریک پیس لیں اور چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ روزانہ صبح نہار منہ ایک گولی پانی کے ساتھ استعمال کریں کم از کم ایک ماہ دوائی ضرور استعمال کرے ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔(صابری بیگم، فیصل آباد)