Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں 2013ء جولائی کو سعودی عرب سے نجی وجوہات کی وجہ سے نوکری چھوڑ کر پاکستان آگیا۔ کچھ عرصہ انتظار کرتا رہا کہ ملازمت مل جائے اپنوں نے بھی اور کچھ غیروں نے بھی دھوکہ دیا ملازمت کا لالچ دیا کچھ اور اپنی غلطیاں اور ناکامیاں وغیرہ بہرحال ملازمت نہیں ملی اور پریشانی بڑھتی چلی گئی۔ ایک روز عبقری رسالہ کسی نے دیا اس کا مطالعہ کیا تو اس میں سورئہ والضحیٰ کا عمل دیا گیا تھا جس کو 9 دن کرنے سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے میں نے ابھی ایک ہفتہ ہی کیا تھا کہ ایک جگہ سی وی جمع کروائی تھی وہاں سے فون آگیا کہ آپ کل سے نوکری پر آجائیں‘ میں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔سورئہ والضحیٰ کا عمل یہ تھا کہ : سورئہ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار، اوّل و آخر تین بار درود شریف اور سورئہ کے ہر ’’ک‘‘ پر 9 بار یَاکَرِیْمُ پڑھنا ہے یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح و شام ایک ایک بار کریںاگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ہوتا ہے ۔(عمر ایوب، راولپنڈی)