Search

رنگت گوری کرنے کیلئے میری خالہ کا آزمودہ:میری خالہ کے محلے میں کچھ خواتین تھیں جو سارا دن انگیٹھی پر کام کرتی تھیں ان کا ہوٹل تھا لیکن ان کا رنگ بہت گورا اور چہرہ بہت خوبصورت تھا میری خالہ نے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ دودھ کے اندر بادام اور چاول رات کو بھگو دیتی ہیں اور صبح اٹھ کر چہرے پر ملتی ہیں۔(ملیحہ اکبر، لیہ)

چہرے کے دانوں کے لیے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے اپنے چہرے کے دانوں کے لیے ایلوویرا اور نیم کے پتے کوٹ کر استعمال کیے اور مجھے بہت فائدہ ہوا اس سے میرے چہرے کے دانے بھی صاف ہوگئے اور رنگ بھی گورا ہوگیا۔