Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک فیکٹری میں مشین آپریٹر ہوں سارا دن مشین پر کام کرتا تو رات تک پٹھوں میں درد ہونا شروع ہو جاتا تھا جس وجہ سے ساری رات نیند بھی سکون سے نہ آتی۔ میرے ساتھ ایک ہیلپر لڑکا کام کرتا ہے جو عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا اور مجھے اکثر نئے نئے ٹوٹکے اور نسخہ جات بتاتا لیکن میں نے کبھی بھی اس کی کسی بات کو سنجیدہ نہیں لیا۔ ایک روز بیٹھا رسالہ پڑھ رہا تھا تو میں نے اس سے کہاکہ کوئی پٹھوں کے بارے میں ٹوٹکہ یا نسخہ بتائے تو اس نے بتایا کہ اس کے لیے عبقری دواخانہ کی معذور شفاء بہت ہی اچھی اور میری بھی آزمودہ ہے میں نے کہا دوائی کل لے آنا اگلے روز وہ شہر سے دوائی لے آیا میں نے قیمت پوچھی تو اتنہائی کم قیمت تھی میں نے کہا اتنی کم قیمت؟ وہ کہنے لگا استاد جی یہ استعمال کریں اور اس کا کمال دیکھنا میں نے چند ہفتے استعمال کی تو واقعی دوائی میں شفاء تھی میرے پٹھوں کا درد اور کھچاؤ آہستہ آہستہ کم ہوتا گیا اور آخر کار ختم ہوگیا۔ (احسان خالد، ٹوبہ ٹیک سنگھ)