Search

لکنت ختم کرنے کے لیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! قارئین عبقری کیلئے چند ٹوٹکے لے کر حاضر ہوئی ہوں‘ امید ہے کہ قارئین ان سے بھرپور استفادہ کریں گے۔ بے شک عبقری میں لکھنا لاکھوں کیلئے فائدہ اور نسلوں کیلئے صدقہ جاریہ ہے۔
اگر بچے کی زبان میں لکنت ہو یا بات کرتے وقت اس کی زبان اٹکتی ہو تو عرق گلاب میں زعفران کو حل کرکے پاک کاغذ پر سورئہ بنی اسرائیل کو لکھیں اور پانی میں گھول کر روزانہ بچے کو پلائیں تو کچھ عرصہ کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بچے کی زبان کی لکنت ختم ہو جائے گی۔
ہچکی بند کرنے کے لیے:جس کی ہچکی بندنہ ہورہی ہو وہ سورئہ الغاشیۃ باوضو لکھ کر گلے میں ڈالیں۔اس کےعلاوہ گنڈیری چوسنے سے بھی ہچکی بند ہوجاتی ہے۔
درد گردہ کے لیے:جو شخص درد گردہ کا مریض ہو وہ پانی پر سورئہ البلد روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کرے اور پیئے۔ ان شاء اللہ چند ہی دنوںمیں اس کے درد گردہ میں آرام آجائے گا۔
رزق کی وسعت کے لیے:جو شخص سورئہ الم نشرح کا ہر نماز کے بعد سات مرتبہ ورد رکھے گا اس کی تمام مشکلات آسان ہو جائیں گی اور رزق میں وسعت ہوگی اور وہاں سے رزق ملے گا جہاں اسے گمان نہ ہوگا۔یہ عمل انتہائی بابرکت ہے‘ ضرور کیجئے۔(پوشیدہ)