(ثاقب عمر خان لغاری، مظفرگڑھ)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !عبقری رسالہ گزشتہ چند سال سے مستقل مزاجی سے پڑھ رہا ہوں‘ میرےگھر میں عبقری سارے پڑھتے ہیں‘ہمارے علاقہ میںعبقری سبھی پڑھتے ہیں‘اس میں موجود ٹوٹکے اور وظائف سے فیض پاتے ہیں‘ چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے آزمانے سے بڑی بڑی بیماریوں اور مہنگی ادویات سے چھٹکارا مل رہا ہے۔ میرے آزمودہ ٹوٹکےقارئین کی نذر کررہا ہوں۔انتہائی مفید ہے‘ جس نے بھی آزمایا اس کو شفاء ملی‘اگر خدانخواستہ کوئی شخص جھلس جائے جل جائے اس کے لیے ایک نایاب علاج حاضر ہے یہ مجرب ہے کسی پنساری سے دھنولا دھوپ لے لیں اس کو ایک کڑاہی میں ایک کلو تیل ڈال کر پگھلا لیں جب پگھل جائے تو ایک ٹب میں برف ڈال کر پانی کو شدید ٹھنڈا کرلیں پگھلا ہوا دھنولا دھوپ اس میں ڈال دیں ڈالتے ہی وہ مکھن کی طرح جم جائے گا پانی سے اسے نتھار لیں مرہم تیار ہے وہ جلے ہوئے حصے پر لگائیں جلی ہوئی جلد اتر جائے گی اگر پرانا زخم ہے تو پیپ نکل جائے گی صبح شام لگائیں ان شاء اللہ شفایابی ہو جائے گا۔لاجواب ٹوٹکہ ہے۔ اس کے علاوہ زخموں پر یہ مرہم لگانے سے بھی زخم ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ گھر میں اس مرہم کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ بھڑ کاٹ جائے:اگربھڑ کاٹ جائے تو فی الفور ڈنگ والی جگہ پر مٹی کا تیل لگالیں نہ جگہ سوجے گی نہ ہی درد ہوگا۔