Search

سعودی عرب میں تبوک کی عدالت کے سپریم قاضی (جج) شیخ صالح محمود توبجری نے ایک طویل تجربے کے بعد اللہ کے فضل و کرم سے شوگر کے مرض کا کامیاب علاج دریافت کیا۔ اس مرض سے لوگ بالخصوص بوڑھے، مرد و عورت زیادہ دو چار ہیں۔ شیخ محترم ایک لمبے تجربے، انتھک محنت و کوشش مسلسل صبر کے بعد اسی بیماری کا اتنا بہترین نسخہ دریافت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس نسخہ میں استعمال ہونے والی اشیاء اور مقدار اس طرح ہیں۔ (۱) گیہوں کا آٹا 100 گرام، (۲)گوندکیکر 100 گرام، (۳) جو 100 گرام، (۴)کلونجی 100 گرام۔دوا کی تیاری کا طریقہ: مذکورہ چاروں چیزوں کو کسی برتن میں لے کر اس میں پانچ کپ ڈالیں، پھر اسے کم از کم دس منٹ تک جوش دیں، اس کے بعد آگ بجھادیں اور اس کو ازخود ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں، اب اسے چھان لیں اور بچے ہوئے پانی کو برتن میں رکھیں۔استعمال کا طریقہ: ذباطیس میں مبتلا مریض ناشتے سے پہلے صبح نہار منہ سات دن تک مسلسل چائے یا قہوے کی چھوٹی پیالی کے برابر مقدار لے۔ سات دن کے بعد مسلسل ایک ہفتہ تک ایک دن پئے اور ایک دن ناغہ کرے۔ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد دوا کا استعمال بالکل بند کردے اور بلا روک ٹوک جو دل چاہے غذا استعمال کرے۔ باذن اللہ اسے کچھ نقصان نہیں ہوگا۔ ان شاءاللہ۔ (پوشیدہ)