Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ چار سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ لاجواب وظائف اور ٹوٹکوں نے میری زندگی کے بڑے بڑے مسائل ایسے حل کیے کہ میں بعض اوقات خود حیران ہوتی ہوں‘ میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہے کہ اگر گرمیوں میں بھی نزلہ زکام اور کیرا ختم نہ ہوتا ہو تو یہ آزمائیے۔ ھوالشافی: ایک پاؤ بھنے ہوئے چنے‘ آدھ پاؤ کوزہ مصری ملا کر پیس کر روزانہ صبح ایک سے دو چمچ لازمی کھائیں۔ لاجواب چیز ہے۔ (بنت سید سوار شاہ‘ لاہور)