Search

خواب میں دیکھا کہ میں واش روم میں ہوں اور خون دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں ابھی تومیں تعلیم حاصل کررہی ہوں اگلے سال اپنی اس بیماری کا علاج کروالوںگی۔ پھر سوچتی ہوںکہ اس وقت تک تو میں بہت کمزور ہوجائوں گی۔(ص، کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کسی حاسد نے عمل کروایا ہے جس کی وجہ سے آپ کے کاموں میں رواوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔ آپ سورئہ طہٰ کی آیات 70-69 صبح شام 41-41 بار پڑھ کر دم کرلیا کریں۔ ان شاء اللہ کاٹ ہو جائے گی۔ واللہ اعلم۔