Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے اور ہم سب کے پسندیدہ عبقری کیلئے توٹکہ پیش خدمت ہے۔ اللہ پاک اس چھوٹی سی کاوش کو قبول فرمائے۔اگر نزلہ اور زکام کی وجہ سے ریشہ نہ ختم ہوتا ہو یا ناک بند ہوجائے تو کالی مرچ کے سات دانے لے کر منہ میں ڈال لیں اور چبائیں جب تمام منہ تھوک سے بھرجائے تو اسے تھوک دیں ان شاء اللہ ریشہ رفوچکر ہوجائےگا گلاپک جائے تو اس کا بھی علاج ہے۔(کلی نہ کریں)( طیبہ نصیر‘ جہلم)