جلاب پینے میں کتنی تکلیف ہوتی ہے آپ کو ایک ایسے جلاب سے متعارف کرائوں جس میں کچھ پینا نہیں پڑتا۔ کچھ بڑی ہرڑلیں۔ انہیں ایک ایک کرکے کوڑتماں میںتھوڑا سا کٹ کر اس میں لگالیں اور اوپر سے کٹا ہوا حصہ چسپاں کردیں۔ ہر تین روز کے بعد اس تماں سے نکال کر نئے تازہ تموں میں بھردیں۔ چالیس روز تک ہرڑ کو تماں کے اندر رہنے کے بعد نکال لیں۔ خشک ہونے کے بعد ڈبیہ میں بند کرلیں۔ جس کسی کو جلاب دینا مقصود ہو اس کے ہاتھوں پر نیم گرم پانی ڈالیں اور ایک ہرڑ ہتھیلی میں رکھ کر ہتھیلی بند کرنے کو کہیں۔ دس پندرہ منٹ کے بعد اسے ایک دست آجائے گا۔ جتنی دفعہ یہ عمل دہرائیں گے اتنے دست اسے آجائیں گے پھر ٹھنڈے پانی سے ہاتھ دھلا دیں دست بند ہو جائیں گے اس کے بعد کوئی نرم غذا دیں۔
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے ۔
نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کے راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔