Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے اپنی دوست سے عبقری لیکر پڑھا‘ اچھا لگا‘ مجھے جب بھی کسی قسم کی پریشانی ہوتی ہے میں عبقری پڑھتی ہوں پریشانی دور ہوجاتی ہے‘ میں نے اپنی سب دوستوں کو عبقری کے بارے میں بتایا‘سب کو اچھا لگا‘ رمضان میں ہم نے عبقری شمارے بھی تقسیم کیے۔ میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہے جو میں عبقری قارئین کیلئے لیکر حاضر ہوئی ہوں۔ پیشاب کی زیادتی کا علاج: پیشاب بار بار آئے تو کالے تِل‘ اجوائن‘ گڑ ہموزن مکس کرلیں‘ پیس کر سوتے وقت تقریباً چھ گرام کھالیں۔ اس کے علاوہ جامن کے موسم میں خوب جامن کھائیں۔زیادتی پیشاب کا مسئلہ حل ہوجائےگا۔پیشاب رک رک کر آئے تو پیاز ایک چھٹانک کو باریک پیس کر آدھ سیر پانی میں جوش دیں‘ایک پاؤ باقی رہے تو چھان کر سرد ہونے پر پی لیں‘باربار پیشاب کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔ (سندس ریاست‘ کنڈور)