محترم حضرت حکیم صاحب! میں آپ کوعبقری کا اور کون کون سا عمل اور وظیفہ بتائوں۔ میںیَابَاعِثُ یَا نُوْرُ بھی پڑھتی اور ایک دفعہ جب میری بیٹی بہت بیمار تھی تو دونفل حاجت پڑھ کر ایک سجدہ کیا تھا جس میں گیارہ بار یَاسَمِیْعُ اور گیارہ دفعہ تلبیہ (لبیک اللھم لبیک۔۔۔۔الخ)پڑھ کر دعا مانگی تھی اس کے بعد میں نے اپنی بیٹی کو الحمدللہ تندرست ہی پایا۔ شروع ہی سے الحمد للہ زندگی دعائوں اور مسنون اعمال سے وابستہ تھی لیکن صرف دعائیں پڑھتی تھی آپ کے درس سن کر اور رسالہ پڑھ کر الحمدللہ دعائوں کا یقین اور تاثیر جب سے پتہ چلی تو حقیقت میں بہت کچھ پایا۔ مجھے لگتا ہے ابھی میں نے بہت کم لکھا ہے۔ لیکن حقیقت میں میں نے پایا بہت کچھ ہے اور اللہ پاک سے مانگنا مانگنے لینے کا سلیقہ آپ سے سیکھا اللہ پاک آپ اور آپ کی نسلوں آپ کے ساتھیوں کو اپنی شان کے مطابق اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین
جاتے جاتے ایک طبی ٹوٹکہ لیتے جائیے
زخم کے لیے:بچے کو گر کر زخم آجائے یا ویسے کوئی زخم وغیرہ ہو جسم کے کسی بھی حصےپر تو اس پر شہد اور ہلدی اور ڈالڈا گھی لگانے سے زخم جلد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ زخم کے مطابق تینوں چیزیں ہتھیلی پر یا کسی برتن میں مکس کرکے لگادیں بہت جلد زخم ٹھیک ہو جاتا ہے ۔(معراج فاطمہ، چکوال)