زخم ہو پرانے سے پرانا دوائیں کھا کر یا لگا کر بھی نہ ٹھیک ہوتا ہو۔ چوٹ کا زخم ہو یا جلا ہوا ہو، دانہ ہو یا پھنسی وغیرہ اس کے لیے کنوار گندل اکسیر ہے۔ (ترکیب) ایک طرف سے تھوڑی کنوار گندل جتنا زخم ہو اتنی چھیل کر زخم کو باندھیں انشاء اللہ دو تین دن میںافاقہ ہو جائے گا۔ میرے چھوٹے بھائی کے پائوںپر موٹر سائیکل چڑھ گئی تھی زخم ٹھیک نہیں ہورہا تھا ایک مہینہ ڈاکٹر سے پٹی اور دوائیں لیں افاقہ نہیں ہوا۔ کنوارگندل سے دو دن میں ٹھیک ہوگیا اور اللہ نے شفا دی۔