محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ ہمیشہ عبقری کا فیضان جاری و ساری رکھے ‘دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔میں نے آپ کو خط کے ذریعے اپنے مسائل بتائے تھے آپ نے جواب میں مجھے وظیفہ یَالَطِیْفُ یَاعَلِیْمُ یَاخَبِیْرُ دیا تھا۔ہم نے وظیفہ توجہ اور یقین کے ساتھ پڑھا‘ وظیفے کی برکت سے ہمارا آدھا قرض اتر گیا ہے اوروہ مکان جو لاکھ کوشش کے مکمل نہیں ہورہا تھا وہ مکمل ہوگیا ہے۔الحمدللہ! صرف تین اسماء الٰہی پڑھنے سے سب ہی کام ہوگئے۔(عاصمہ انجم، تلمبہ)