ہر شخص کامیاب ہونا چاہتا ہے اور ہر شخص کیلئے کامیابی کا معیار مختلف ہے کوئی دو وقت کی روٹی حاصل کرے تو وہ خود کو کامیاب سمجھتا ہے کسی کے نزدیک ایک گھر، کار اور بینک بیلنس ہونا کامیابی ہے تو کسی کیلئے ملک کا حکمران بننا کامیابی ہے۔ ہر شخص کا ذہن دوسرے شخص سے مختلف ہوتا ہے لیکن کچھ ایسے اصول ہیں جن پر عمل کرنے سے کامیابی مل جاتی ہے اس میں پہلا اصول ’’مثبت سوچ‘‘ ہے تمام کامیابیوں کی ماں مثبت سوچ ہے۔ دوسری چیز ’’یقین‘‘ ہے اگر آپ خود کنفیوژ ہوںگے تو کامیاب کیسے ہوں گے یقین سے مراد یہ ہے کہ آپ کو اعتماد ہو کہ آپ یہ کامیابی حاصل کریںگے۔ تیسرے نمبر پر آتا ہے عمل کرنا، کوشش کرنا جب تک آپ حرکت نہیں کریں گے آپ کیسے منزل(کامیابی) تک پہنچیں گے کیونکہ
ؔ ؎ عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
چوتھا او ر آخری اصول ہے’’ مستقل مزاجی‘‘۔ مستقل مزاج آدمی ہی کامیاب ہوتا ہے اگر آپ ایک دن کوئی کام کرتے ہیں اور اگلے دن کوئی اور تو پھر آپ کیسے پہلے دن والے کام میں کامیاب ہوں گے۔ اسی طرح اگر آپ ایک دن بڑی محنت کرتے ہیں لیکن بعد میں پورا ہفتہ کچھ نہیں کرتے تو کامیابی نہیں ملے گی۔ آپ کو تب تک مستقل محنت کرنا پڑے گی جب تک آپ کامیاب نہیں ہو جاتے۔ (محمد عمران حسن، پھلروان)