اگر خدانخواستہ کسی کی ٹانگوں کے پٹھے کمزور ہوگئے ہوں اور بار بار پنڈلیوں کی ایک نس دوسری پر چڑھ جاتی ہے یاپٹھوں کی کمزوری کے سبب چلنے میں دشواری ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ کالے تلوں کا تیل آدھا کلو کسی لکڑی کے کولہو سے نکلوائیں۔تیل کیلئے تل اتنی مقدار میں لیں کہ ان کا آدھا کلو تیل نکل آئے۔ اس تیل کو کسی بڑی بوتل میں رکھ لیں جس میں ڈھکن یا کارک لگا ہو۔ اس بوتل پر گیارہ ہزار بار باوضو یہ کلمات پڑھ کر دم کریں۔ اگر ایک نشست میں پڑھنا مشکل ہو تو ایک ہزار بار پڑھ کر دم کرکے بوتل کا منہ ڈھکن یا کارک سے بند کردیں اسی طرح ایک بیٹھک میں ایک ہزار بار پڑھ کر دم کریں۔ جب تعداد گیارہ ہزار پوری ہوجائے تو اس تیل میں سے تھوڑا سا تیل روٹی پر لگا کر وہ روٹی کھائیں اور تھوڑا تھوڑا تیل گھٹنوں اور پنڈلیوں پر مالش کریں۔ انشاءاللہ ٹانگوں کی رگ اور پٹھے مضبوط ہوجائیں گے اور چلنا پھرنا آسان ہوجائے گا۔
وہ کلمات یہ ہیں:۔ کُلُّ شَیْ ئٍ یَرْجِعُ اِلٰٓی اَصْلِہٖ