محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!محترم حکیم صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو خیر و عافیت عطا فرمائے میں آپ کا عبقری رسالہ دس سال سے پڑھ رہی ہوں‘ ہرماہ شدت سے انتظار رہتا ہے‘ عبقری بے شمار وظائف آزمائے‘ لاجواب فوائد ملے‘ نسخے اور ٹوٹکوں نے زندگی میں آسانی بھردی۔ اسم اعظم کا روحانی دم میں نے پہلی مرتبہ ایک سال پہلے کروایا۔میں نے اپنے بیٹے، شوہر اور اپنی بیٹی کا خیال رکھ کر اسم اعظم کے روحانی دم میں شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ نے میرے دو کام تو کردیئے ‘میری بیٹی کے چند پوشیدہ مسائل تھے‘ جو کہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہے تھے‘ اللہ کا لاکھ شکر وہ ٹھیک ہوگئی۔میرے شوہر بیمار تھے الحمدللہ ان کے تمام ٹیسٹ بھی ٹھیک آئے ہیں۔ان شاء اللہ کبھی اسم اعظم کا روحانی دم کروانا نہ چھوڑوں گی۔ (خالدہ پروین، لاہور)