عمر پچاس سال‘ ہاتھوں میں ہلکا سا رعشہ محسوس ہوتا ہے۔ علاج کروایا تومعلوم ہوا کمی خون کا شکار ہوں۔ طبی معائنے پر پتا چلا کہ ہیموگلوبن صرف 9.8فیصد تھا۔ علاج کروانے پر اب یہ عام سطح یعنی 13.8پرآگیا ہے۔ علاج کے سلسلے میں میرا نظام اوقات یہ ہے: صبح نماز فجر سے قبل دو گلاس نیم گرم پانی پیتی ہوں۔ نماز پڑھنے سے پہلے رات کو بھگوئے ہوئے سات بادام اور کشمکش کھا کر اوپر سےپانی پیتی ہوں۔ نماز پڑھ کر ڈیڑھ پائو گرم دودھ ، ایک دیسی انڈا اور دو چٹکی اصلی گھی کھاتی ہوں۔ ناشتہ 9 بجے ہوتا ہے‘ میں ایک سیب، تین کیلے، دو گاجریں اور پانچ کھجوریں دودھ کے ساتھ ملک شیک کی طرح پیتی ہوں۔ میں پہلے دیسی گھی سے پرہیز کرتی تھا مگر سیانے کہتے ہیں کہ گھی چھوڑنے سے تیزابیت اور زخم معدہ کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ مجھے معدے میں السر ہوچکا ہے۔(مسز ملک، چکوال)
مشورہ: محترمہ! آپ ٹھیک ہوگئی ہیں‘ یہ اچھی بات ہے مگر اب اپنی غذا بتدریج کم کردیجئے۔ السر کے سلسلے میں عبقری دواخانہ کا ’’معدے کا السر کورس‘‘ استعمال کریں انشاء اللہ آرام آئیگا۔