Search

جو شخص غریب ہواور اس کا ہاتھ خرچ کے معاملے میں تنگ رہتا ہو تو اسے چاہیے کہ بعد نمازِ مغرب یا بعد نماز عشاءباوضو سورئہ مزمل (پ 29) گیارہ مرتبہ پڑھے ۔ سورئہ مزمل پڑھنے سے پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے۔ سورئہ مزمل پڑھتے وقت جب فَاتَّخِذْ ہُ وَکِیْلاً پر پہنچے تو پچیس مرتبہ یہ کلمات پڑھے حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الوَکِیْلُ اس عمل کی برکت سے گھر سے غربت اور تنگ دستی کا خاتمہ ہو گا اور روزی میں برکت پیدا ہو گی۔ شرط یہ ہے کہ یہ عمل روزانہ بلا ناغہ کرے اور پابندی سے کرے گا تو اس کا پھل پائے گا۔
ہر درد کاخاتمہ کیلئے تین بار پڑھیں
جسم کے جس حصے میں بھی درد ہو اس جگہ ہاتھ رکھ کر تین بار باوضو یہ آیات پڑھ کر دم کریں۔ اسی طرح تین مرتبہ پڑھ کر تین مرتبہ دم کرے انشاءاللہ تعالیٰ درد موقوف ہوگا۔ وہ آیات یہ ہیں:۔ وَبِالْحَقِّ اَنزَلْنٰہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ ط وَمَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا o(بنی اسرائیل۔ 105)