محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں جدہ میں رہتا ہوں‘ انٹرنیٹ کے ذریعے عبقری ویب سائٹ کا معلوم ہوا‘ وہاں سے عبقری پڑھنا شروع کیا‘درس سننا شروع کیے‘ بہت فائدہ ہوا‘ لاہور پاکستان میں ہمارے سارے رشتہ دار رہتےہیں‘ انہیں عبقری کا بتایا‘ وہ وہاں گئے‘ بہت تعریف کی‘ عبقری دواخانہ کے متعلق معلوم ہوا‘ میرے ماموں پاکستان سے آرہے تھے تو آتے ہوئے عبقری دواخانہ کی ایک دوا ’’روحانی پھکی‘‘ کی چند ڈبیاں لے آئے‘ بس یہ روحانی پھکی ہمارے گھر آئی اور ہمارے گھر سے ساری ادویات کا خاتمہ ہوگیا‘ پیٹ کا کوئی مسئلہ ہو‘ ہم روحانی پھکی کھاتے ہیں ہم بالکل ٹھیک ہوجاتے ہیں‘حتیٰ کہ بخار میں بھی یہی پھکی کام کرتی ہے‘ بس ہر گھنٹے بعد کھانی ہے۔ لاجواب دوا ہے۔ (ع،جدہ)