محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پیشے کے لحاظ سے ایک فزیوتھراپسٹ ہوں‘ میرے پاس ایک مریض آیا تھا جس کا پاؤں خراب تھا‘ اس کو چلنے میں بڑی دشواری ہوتی تھی میں نے اس کا علاج بھی فزیو تھراپی سے شروع کیا اور ساتھ ہی اس کویَاقَہَّارُ3300 دفعہ روزانہ پڑھنے کا کہا وہ مریض جس نے تین ماہ سے پہلے ٹھیک نہیں ہونا تھا وہ صرف تین ہفتوں میں ٹھیک ہوگیا۔ یہ صرف یَاقَہَّارُ کی بدولت ٹھیک ہوا اس میں فزیو تھراپی کا کوئی کمال نہیں تھا۔(ڈاکٹر تنویر خان‘حسن ابدال)