محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر میں ایک مسئلہ ہے وہ یہ کہ گھر میں ڈر و خوف بہت زیادہ محسوس ہوتا ہے۔ نقصان بہت زیادہ ہوتا ہے‘ چیزیں گم ہوجاتی تھیں‘ دودھ کا بہت نقصان ہوتا تھا‘ بچے کھاتے ہوئے کھانا گرا دیتے تھے‘ چلتے چلتے گرپڑتے تھے‘ خوف ہمارے اندر بہت زیادہ بیٹھ گیا تھا‘ کاروبار بند ہوگیا تھا۔ میں نے عبقری میں یَاقَہَّارُ کا وظیفہ پڑھا۔ میں یَاقَہَّارُ کا وظیفہ پچھلے دو سال سے پڑھ رہی ہوں پہلے سے بہت زیادہ فرق ہے‘ میں نےپانی میں پاؤں رکھ کر گیارہ دن عمل کیا ہے۔ اللہ کا بڑا فضل ہے۔(پوشیدہ)