Search

پھر بوڑھی خاتون مجھ سے کہنے لگی میں وہ سعادت مند خاتون ہوں جس نے اہل بیت کے قافلے کیلئے پانی پہنچانے کی کوشش کی تھی مستورات کیلئے اور مستورات کے سامان کو بچانے اور ان کے خیموں کو میں نے بچانے کیلئے پوری کوشش کی تھی اور میں وہ ہوں جن کو اہل بیت کی دعائیں ملیں ۔
اہل بیت کی خواتین نے مجھے تحفہ دیا
اور کہا کہ اب بھی میرے پاس ان کی دعاؤں کی برکت ہے کہ میرے پاس کچھ کنکریاں ہیں جو اہل بیت کی خواتین نے اپنی مٹھی میں ڈال کر مجھے دی تھیں اور فرمایا تھا کہ یہ لے لو… جب بھی تمہیں بھوک لگے یہ کنکریاں ہاتھ میں لے لینا تمہاری بھوک ختم ہوجائے گی‘ پیاس ختم ہوجائے گی‘ جب بھی تمہیں تکلیف ہو یہ کنکریاں ہاتھ میں لے لینا تمہاری تکلیف ختم ہوجائے گی۔ تم نہیں جس کو کوئی تکلیف ہو‘ بھوک ہو اس کو دے دو تو اس کو بھی ایسا ہوجائے گا۔