Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے میاں کو غصہ بہت زیادہ آتا تھا‘ چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر میدان جنگ بن جاتا تھا اور بعض اوقات تو مجھ پر ہاتھ اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے۔ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی۔ میں عبقری رسالہ میں علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے  یَاقَہَّارُ  والا عمل دیکھا اور  یَاقَہَّارُ  کا نقش لکھ کر شوہر کے تکیہ میں رکھ دیا۔ کچھ دنوں بعد ہی ہم سب نے محسوس کیا کہ ان کا غصہ بہت کم ہوگیا ہے اور اب وہ سب کے ساتھ بہت محبت و شفقت کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ محترم حکیم صاحب! آپ دکھی لوگوں کی مدد کررہے ہیں اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے۔ (ف،ذ)