مجھے ایک نیورو سرجن نے ایک مریض ریفر کیا جو کہ تقریباً ایک ڈیڑھ سال سے بستر پر تھا‘ اس کو ریڑھ کی ہڈی کی ٹی بی تھی اور اس کی ٹانگیں سوکھ گئی تھیں‘ نچلا دھڑ کام نہیں کرتا تھا اس مریض کی بُری حالت تھی میں نے اس کے گھر والوں کو سورۂ کافرون والا عمل جس میں 1001 مرتبہ سورۂ کافرون اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر تیل‘ پانی یا شہد پر دم کرنا ہوتا ہے‘کرنے کو کہا ان لوگوں نے کیا اور ساتھ ہی میں نے مریض کو یَاقَہَّارُ کھلاپڑھنے کا کہا۔ یَاقَہَّارُ پڑھنے سے اس مریض کو اتنا سکون ملا کہ میں خود حیران رہ گیا حالانکہ اس سے پہلے وہ ہروقت شدید تکلیف کی وجہ سے شور کرتا تھا اور گھر والوں کو تنگ کرتا رہتا تھا لیکن جب اس نے یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کیا تو اسے سکون مل گیا۔ 18دن بعد اس مریض کی ایک ٹانگ سوج گئی اس کی سوجن ادویات سے نہیں اتر رہی تھی وہ لوگ اس مریض کو ہسپتال لے گئے ہسپتال والوں نے ٹیسٹ کیے تو پتہ چلا کہ کینسر تھا جو کہ باہر نکل آیا ہے۔ اس کو کوئی بیماری تھی وہ مریض کچھ دن زندہ رہا پھر مرگیا اس کے رشتہ دار کہہ رہے تھے کینسر آپ کی تھراپی سے نکلا ہے میں نے کہا اللہ والو یہ صرف یَاقَہَّارُ اور سورۂ کافرون کے عمل کی بدولت ہے اور وہ مرا تو سکون سے مرا۔ اللہ نے اس کا آخری وقت صرف اپنے ذکر کی وجہ سے آسان کردیا۔ وہ مریض ڈیڑھ سال سے بستر پر تڑپ رہا تھا۔