Search

میرا دودھ کا کام تھاوہ میں نے ختم کردیاکیونکہ کام چلتا نہ تھا جس کی وجہ سے میں بہت پریشان رہنے لگا تھا، میرے دوچھوٹے بچے ہیں، میں اکیلا کمانے والا تھابالکل بے روزگار تھا۔ میں نے موتی مسجد میں جاکر خاص ترتیب کے ساتھ نفل پڑھے اوراللہ پاک سے حلال روزی کیلئے دعاکی تو اسی وقت فون آیا کہ ابھی کام پرآجاؤ،میں نے کہا کہ میں آج تو نہیں آسکتا کل سے آؤں گا۔اللہ پاک نے اسی وقت دعا کو قبول کیا اور میں دوسرےدن سے کام پرجانا شروع ہوگیا۔ وَاللّٰہُ خَیْرُالرَّازِقِیْن  (موتی         (رب نواز،لاہور

مجھے اللہ کاتعلق ملا

میری پیدائش لاہور کی ہی ہے اور25سال سے شاہی قلعے میں ملازمت کررہا ہوں جب سے میں نے اس مسجد میں آنا شروع کیا ہے اللہ پاک نے رنگا رنگ کردیا ہے گھریلو حالات بہتر ہوگئے،رشتے داروںسے تعلقات بہتر ہوگئے، اب میں 5وقت کا نمازی ہوں ،ذکر و اذکار میں دل لگتا ہے۔ آخرت میں کامیابی کی فکر لگ گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے مجھ گناہگار کو گناہوں کی زندگی سے نکال کراپنے گھرکامہمان بنا لیا ہے۔