محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کی دو سال سے قاری ہوں‘ اس میں موجود مضمون جنات کا پیدائشی دوست میرا سب سے زیادہ پسندیدہ سلسلہ ہے۔ اس میں موجود موتی مسجد کے عمل نے میرے بہت سے مسائل حل کیے ہیں۔ مجھے موتی مسجد میں جاکر بہت زیادہ دلی سکون محسوس ہوتا ہے اورمیں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ وہاں جانے سے میری بہت سی دلی مرادیں پوری ہوئی ہیں ۔ (ز،م)
بیماربہن ٹھیک ہوگئی
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ماہنامہ عبقری میں موتی مسجد کا عمل پڑھا۔ میری بہن بہت سخت بیمار تھی جس کی وجہ سے ہم سب گھر والے بہت زیادہ پریشان تھے‘ اس کا ہر طرح سے علاج کروا رہے تھے لیکن وہ ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ میں نے اپنی بہن کیلئے موتی مسجد میں جاکر نوافل پڑھے الحمد للہ اب وہ صحت مندی کی طرف گامزن ہے۔(ایک بہن)