Search

اہل بیت کی محبت ایمان کا حصہ
اچانک مجھے خیال آیا کہ میری آنکھوںمیں آنسو کیوں آئے؟ تو پھر اندر سے ایک آواز آئی اہل بیت کی محبت میں آنسو آنا بھی نیکی ہوتی ہے اگر وہ سچے ہوں تو… اہل بیت کی محبت ایمان کا حصہ ہے اور اسلام کا حصہ ہے۔
جنات کی تین بچیوں کا نکاح
میں انہی خیالوںمیں گم تھا تو اچانک ان میں سے ایک بڑے باباجی میرے پاس آئے اور کہنے لگے جی آپ نکاح کیلئے تشریف لے آئیں‘ میں اٹھا ان کی تین بیٹیاں تھیں ایک بیٹا ایک ایک کرکے میں نے ان کا نکاح پڑھایا اور اس کے بعد انہوں نے کھجور بانٹی… سادہ سے برتن تھے اور سادہ سے کھانے لیکن ان سادہ سے برتنوں اور سادہ سے کھانوں میں کیا کمال لذت بھری ہوئی تھی…!!! اور کمال ذائقہ بھرا ہوا تھا۔ دل آیا کہ کھاتا ہی چلا جاؤں۔