محترم و مکرم حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری کے حوالے سےعلامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے جنات سے حاصل کردہ وظائف نظر سے گزرے جن کی انہوں نے کھلے عام اجازت دی ہے۔ محترم حکیم صاحب مجھے تقریباً ایک ماہ سے بخار چڑھ رہا تھا‘ دوائیاں کھا کھا کر تنگ آگئی تھی لیکن بخار تھا کہ اترنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ پھر میں نے یَاقَہَّارُ کا عمل (گیارہ سو مرتبہ سو گیارہ سو مرتبہ شام)چند دن کیا آپ یقین کریں میرا بخار دو دن میں اتر گیا اور بخار کے بعد جو کمزوری ہوتی ہے مجھے وہ بھی نہیں ہوئی۔(بشریٰ‘ لاہور)