Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے درس نیٹ پر سب گھر والے سنتے ہیں۔ آپ کی بیشتر کتابیں میرے زیرمطالعہ ہیں‘ عبقری پابندی سے سب گھر والے پڑھتے ہیں اس کے علاوہ اوراد و وظائف دن بھر جاری رہتے ہیں اللہ کا شکر ہے مجھے بہت فائدہ ہے خاص کر جو فائدہ علامہ لاہوتی پراسراری کے مضمون سے یَاقَہَّارُ والے عمل نے دیا وہ بیان سے باہر ہے۔
میرے گھر میں نہ جانے کب سے غیرمسلم جنات کی رہائش ہے جو جگہ چھوڑنے پر کسی حال میں تیار نہیں تھے‘ میری بچی جو
ماشاء اللہ 24 سال کی ہے اس نے یَاقَہَّارُ کھلا پڑھا‘ خواب میں ان کی عورتیں آئیں اور بچی کومنع کیا اور اس کے ساتھ معاہدہ کیا اور کہا کہ ہم جاتے ہیں تم یہ وظیفہ نہ پڑھو… لیکن بچی نے پڑھا… پھر خواب میں دیکھا کہ لاتعداد لاشیں جارہی ہیں لیکن میری بیٹی یہ وظیفہ پڑھتی رہی اور اب ہمیں وہ پہلے کی طرح تنگ نہیں کرتے اور ہرطرف سکون ہی سکون ہے۔(مرزا فصیح الدین‘ سکھر)