Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں دو سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں میں آپ کو اتنا اچھا رسالہ نکالنے پر روزانہ بہت دعائیں دیتی ہوں۔ حکیم صاحب! اس میں جتنے بھی وظائف آتے ہیں میں سب کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور ساری دوائیں بھی بنا کر استعمال کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ میری چار بیٹیاں ہیں مجھے ان کی شادی کے بہت مسائل تھے‘ محترم حکیم صاحب! آپ نے مجھے خط کے جواب میں انمول خزانہ پڑھنے کیلئے کہا تھا۔ میں نے انمول خزانہ نمبر دو کے سوا لاکھ چار دفعہ پورے کیےہیں اور یَاقَہَّارُ کے دس سوا لاکھ پورے کیے ہیں۔ حکیم صاحب میری بیٹیوں کی شادی میں بہت رکاوٹ تھی ‘ یَاقَہَّارُ کی برکت سے میری دو بیٹیوں کی شادی ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے ہم لاکھوں روپےجھوٹے عاملوں کو دے چکے تھے لیکن کچھ بھی نہیں بنا۔ ہم بہت پریشان تھے لیکن یَاقَہَّارُاور دوانمول خزانے نے ایسے بگڑی بنائی کہ ہم سب حیران و پریشان ہوگئے اور بندشیں ٹوٹیں اور میری بیٹیوں کی شادیاں ہوگئیں۔(مسز ساجدہ اقبال)