Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے کچھ عرصہ پہلے بواسیر کی شکایت ہوگئی تھی پھر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ تو ٹھیک ہوگئی لیکن شدید قبض مسلسل رہنے لگی۔ میں نےاس کے لیے بہت سے علاج معالجے کرائے لیکن قبض تھی کہ جان ہی نہیں چھوڑ رہی تھی۔ ماہنامہ عبقری کے شمارہ ماہ فروری 2013ء کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں علامہ لاہوتی صاحب دامت برکاتہم کے کالم میں سورۂ کہف کی آیت نمبر دس کا وظیفہ درج تھا۔ اس آیت کو صرف ایک بار تعوذ اور تسمیہ کے ساتھ دل میں قبض کی بیماری کا تصور کر کے پڑھتے ہوئے کھانے پر دم کرتا ہوں پھر کھانا شروع کرتا ہوں الحمدللہ جب سے یہ عمل کررہا ہوں مجھے قبض کے مسئلے میں 80فیصد سے زیادہ افاقہ ہوا ہے۔(محمد وقاص)