جو شخص شاہی قلعہ کے اندر شاہی دور کی بنی ہوئی مسجد میں جاکر دورکعت صلٰوۃالحاجت پڑھے اور سورہ فاتحہ میں اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پر جب پہنچے تو اسکا تکرار کرنا شروع کر دے اور بار بار اس آیت کو پڑھتا رہے چاہے آدھاگھنٹہ یا ایک گھنٹہ یا جتنی دیر بھی کھڑا رہ سکے ، اسکے بعدسورہ فاتحہ مکمل کرکے دوسری رکعت میں اسی طرح تکرار کرے جیسے پہلی رکعت میں کی تھی پھر یہ رکعت بھی پوری کرے اور پھراپنے گناہوں،نافرمانیوں پر نادم ہوتے ہوئے تقریباًبیس منٹ دعا کرے ۔