محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تقریباً چھ ماہ سے آپ کے رسالہ عبقری کی قاری ہوں آپ کے عبقری میں چھپے ہوئے وظائف پڑھنے سے بہت فائدہ ہوا ہے آپ کی تحریروں کو پڑھنے کے بعد دل کو ایک عجیب سا سکون اور راحت ملتی ہے‘ جیسے زندگی میں قرار سا آگیا ہے۔ عبقری رسالہ کے تمام سلسلے ہی بہت اچھے ہیں۔ میں عبقری رسالہ میں آنے والی ماہانہ روحانی محفل ضرور کرتی ہوں۔ جب میں نے تیسری مرتبہ روحانی محفل اپنے گھر میں کی تو مجھے بہت سرور ملا۔ ذہنی و جسمانی طور پر میں بالکل تازہ دم ہوگئی‘ ایسا لگا جیسے دماغ اور کندھوں سے بہت بڑا بوجھ اتر گیا ہو۔ میں ہروقت بے سکون رہتی تھی‘ ساری ساری رات جاگ کر گزارتی‘ اکثر گولی کھا کر گزارہ کرتی‘ مگر جب سے روحانی محفل اپنے گھر میں بتائی گئی ترکیب سے کرنا شروع کی ہے‘ پرسکون ہوگئی ہوں۔ جس پریشانی کا تصور کرکے چند ہفتے یا مہینے روحانی محفل کرتی ہوں وہ پریشانی رب کریم دور فرمادیتے ہیں۔گھر‘ خاندان اور معاشرے میں عزت بڑھی ہے‘ لوگ اب اکرام کرتے ہیں۔ (ج، خیبرپختونخوا)
(فائرہ رضوان، مانسہرہ)